نئی دہلی، 7؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) نیشنل ہیرالڈ کیس میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی کردی گئی ہے- اب یہ سماعت 13 جولائی کو ہوگی- 4 دسمبر 2018 کوسپریم کورٹ نے کہا تھا کہ نیشنل ہیرالڈ کیس میں راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کے خلاف انکم ٹیکس کی چھان بین جاری رہے گی- نیشنل ہیرالڈ کیس میں سپریم کورٹ نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کے ٹیکس کی جانچ کے ساتھ ہی محکمہ انکم ٹیکس کو جاری رکھنے کی اجازت دی تھی- تاہم کہاگیا ہے کہ اس کیس کی اگلی سماعت تک کوئی حکم منظور نہیں کیا جائے گا- اگرچہ سپریم کورٹ نے انکم ٹیکس محکمہ کو یہ اجازت دے دی، لیکن سپریم کورٹ نے کہاہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کوئی فیصلہ نہیں لے گا-